نیشنل

تریپورہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار _ میگھالیہ میں کسی کو اکثریت نہیں ملی

نئی دہلی _ 2 مارچ ( اردولیکس) ملک کی تین ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو زبردست کامیابی ملی ہے۔ تریپورہ اور ناگالینڈ ایک بار پھر اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آگئی ۔ ووٹوں کی گنتی کے عمل کے آغاز سے ہی بی جے پی نے مکمل برتری دکھائی۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی  کو دو ریاستوں میں پذیرائی ملی۔

 

تریپورہ میں بی جے پی نے 60 میں سے 33 سیٹیں جیت لیں۔ 31 کے جادوئی ہندسہ  تک پہنچنے کے بعد ایک بار پھر حکومت بننے جا رہی ہے۔جب کہ کانگریس اور بائیں بازو کے اتحاد نے 14 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، نئی پارٹی ٹیپرا موتھا نے 13 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور حکمراں پارٹی کو جھٹکا دیا۔

 

ناگالینڈ میں بی جے پی اور این ڈی پی پی کے اتحاد نے  زبردست جیت حاصل کی۔ 60 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 37 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ این پی ایف کو دو سیٹیں ملی ہیں۔ کانگریس کھاتہ نہیں کھول سکی۔ قابل ذکر ہے کہ دیگر نے 21 حلقوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں بھی 31 کا جادوئی ہندسہ عبور کرنے کے بعد بی جے پی کی صفوں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے

 

دوسری طرف میگھالیہ کے نتائج ہنگ آئے . چیف منسٹر کونراڈ سنگما کی زیرقیادت نیشنل پیپلز پارٹی نے 25 نشستیں حاصل کیں اور واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری لیکن 31 کے جادوئی ہندسہ  تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ کانگریس کو 5 اور بی جے پی کو 4 سیٹیں ملیں۔ دیگر نے 25 نشستیں حاصل کیں۔ لیکن بی جے پی نے اعلان کیا کہ وہ کونراڈ کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں۔ اگر یہ دونوں پارٹیاں اتحاد کرتی ہیں تو میگھالیہ بھی بی جے پی حکومت کا حصہ ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button