تلنگانہ

جناب محمد ضیاءالدین کو پبلک ہلت انجینیرنگ ڈپارٹمنٹ میں انجینئیر انچیف کے عہدہ پر ترقی 

حیدرآباد 5- مئی ( محمد حُسام الدین ریاض ) جناب محمد ضیاء الدین انجینئر انچیف جی ایچ ایم سی کو حکومت تلنگانہ نے GORT NO 221 میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ مورخہ 2024-4-30 کے ذریعہ پبلک ہلت انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں بحیثیت انجینئرانچیف مقررکیا ہے جناب ضیاء الدین کو حکو مت نے یہ زائد ذمہ داری سونپی ہے واضح رہے

 

کہ جناب محمد ضیاء الدین وہ واحد مسلم عہدیدار ہیں جنہیں تلنگانہ حکو مت نے پبلک ہلت ڈہارٹمنٹ میں بحیثیت انچیف تقرر عمل میں لایا ہے موصوف کاپہلا تقررآندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ 1987ء میں جی ایچ ایم سی میں بحیثیت ڈپٹی ایکزیکیٹو انجئینئر تقررعمل میں آیا تھا موصوف کی 37 سال ملازمت ورکاکردگی بے داغ رہی ہے انہوں نے پبلک ہلت اینڈ انجینںیرنگ ڈپارٹمنٹ میں بحیثیت ایکزیکیٹیو انجئینئر 8 سال اور بحیثیت سپرنٹنڈنگ انجینیر 2 سال خدمات انجام دی ہیں انہوں نے حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ میں ڈیپوٹیشن پر بحیثیت جنرل مینجر بھی نمایاں خدمات انجام دیں 2017ء سے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد میں بحیثیت چیف انجینیر خدمات انجام دیں 2021سے بحیثیت انجینئر انچیف خدمات انجام دیں 2003ء میں حکومت نے انہیں ” ستائشی ایوارڈ ” عطا کیا

 

ـ جناب محمد ضیاء الدین کو 1986ء میں عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم ای اسٹرکچرل میں گولڈ میڈل حاصل ہوا انہوں نے پرانا شہر حیدرآباد کے تاریخی مفید الانام ہائی اسکول اعتبار چوک سے جماعت دہم اور انوارالعلوم کالج ملے پلی سے انٹر میڈیٹ اورعثمانیہ یونیورسٹی سے گریجویشن کا میاب کیا وہ جناب محمد رفیع الدین صاحب مرحوم ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ اگریکلچرل یو نیورسٹی راجندرنگر حیدرآباد کے چوتھے فرزند اور جناب محمد جمال الدین صاحب مرحوم ( محکمہ پولیس ) کے نبیرہ ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button