جنرل نیوز

عادل آباد میں کانگریس لیڈر کنڈی سرینواس ریڈی کی بھاری ریالی

عادل آباد۔14/مئی(اردو لیکس)عادل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق بی جے پی لیڈر کنڈی سرینواس ریڈی جنہوں نے گذشتہ چند روز قبل پرینکا گاندھی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔کانگریس پارٹی میں شمولیت کے بعد پہلی مرتبہ عادل آباد آمد پر بڑے پیمانے روڈ شو نکالا گیا۔کنڈی سرینواس ریڈی کا عادل آباد حلقہ میں بے مثال استقبال کیا گیا۔

 

کنڈی سرینواس ریڈی نے اس ماہ کی 8 تاریخ کو حیدرآباد میں اے آئی سی سی لیڈر پرینکا گاندھی کی موجودگی میں ٹی پی سی سی سربراہ ریونت ریڈی کے ہاتھوں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔سرینواس ریڈی کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کے بعد عادل آباد آمد کے موقع پر کارکنوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے صبح کے وقت گڈی ہتنور منڈل کے سیتا گونڈی میں ان کا پھولوں اور شالوں سے استقبال کیا،وہاں سے ایک بہت بڑا قافلہ عادل آباد ضلع مرکز میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر چلوکوری رام چندر ریڈی کی رہائش گاہ پر پہنچا۔اور ان کا آشیرواد لیا۔

 

سی آر آر نے کانگریس قائدین اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کو جتانے کے لئے مل کر کام کریں۔کے ایس آر نے کہا کہ چلوکوری رام چندر ریڈی سیاست میں ان کے پسندیدہ قائدین میں سے ایک ہیں وہ ان کے آئیڈیل ہیں۔کنڈی سرینواس ریڈی نے کانگریس چھوڑنے والے سبھی لوگوں سے اپنے گھر واپس آنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کارکن ہی پارٹی کی طاقت ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button