جموں وکشمیر میں غیر قانونی طور پر مقیم 168روہنگیائی مسلمان “ہولڈنگ سنٹر” منتقل

 

نئی دہلی _ 7 مارچ ( اردولیکس)جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتے کے روز غیر قانونی طور پر مقیم 168 روہنگیائی مسلمانوں کو  جیل بھیج دیا ہے۔ کٹھوعہ  ضلع میں  روہنگیاؤں کی بائیو میٹرک اور دیگر تفصیلات جمع کرنے کے لئے ایک مہم شروع کی تھی۔ یہ مہم دستاویز کے بغیر شہر میں مقیم غیر ملکیوں کا سراغ لگانے کی مشق کا ایک حصہ ہے۔کٹھوعہ کی ہیرا نگر سب جیل میں غیر قانونی طور پر مقیم  افراد  کے لئے “ہولڈنگ سنٹر ” قائم کیا گیاہے، جموں و کشمیر انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو ، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کو وہاں  منتقل کیا ہے  میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو محکمہ داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ 250 افراد کو رکھنے کی گنجائش والے ہولڈنگ سنٹر سب جیل میں قائم کیا گیا ہے جو غیر ملکیوں کے ایکٹ  کے تحت قائم کیا گیا ۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا ،  تارکین وطن پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن (3) کے تحت جو  درست پاسپورٹ نہیں رکھتے ہیں انھیں ہولڈنگ سنٹر منتقل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے مزید غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی شناخت کے عمل میں ہیں۔