جگتیال میں ایم پی جے کی جانب سے لاء گریجویٹس کی تہنیتی تقریب

جگتیال _7 مارچ ( اردولیکس) جگتیال میں مومینٹ فار پیس اینڈ جسٹس  کی جانب سے دفتر جماعت اسلامی میں تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔بار اسوسی ایشن جگتیال کئ صدر بنڈہ بھاسکر ریڈی نے تقریب کی صدارت کی۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد عبدالعلیم صدرایڈوکیٹ لیگل سیل یم پی جے نے شرکت کی اس موقع پر جگتیال کے مسلم نوجوان محمد شفیع کو وکالت کی تعلیم مکلمل کرتے ہویے بار اسوسی ایشن میں ممبر شپ حاصل کرنے پر اور عبداللہ عامر کو ایل ایل بی میں داخلہ لینے پر  گلپوشی و شال پوشی کی گٸ ۔  اسی طرح پیشہ وکالت سے وابستہ شیراز امین عبدالسلیم امتیاز الدین کی بھی تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی محمد عماد الدین عمیر، سابقہ امیر جناب محمد شعیب الحق طالب نے جلسہ کو مخاطب کیا اس موقع پر محمد راشد احمد اور صدر یم پی جے محمد ساجد پٹواری اور دیگر موجود تھے