نیشنل

نریندرمودی گھبرائے ہوئے ہیں اسٹیج پر ہی آنسو نکل پڑیں گے۔ راہل گاندھی کا ویڈیو وائرل

نئی دہلی۔ کانگریس قائد راہل گاندھی نے کرناٹک کے بیجاپور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا ان دنوں مودی اپنی تقریروں میں بہت گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں

 

شاید اگلے چند دنوں میں وہ اسٹیج پر ہی وہ رونے لگیں گے۔ کانگریس کے سابق صدر نے مزید کہا کہ پی ایم مودی 24 گھنٹے آپ سب کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ کبھی وہ پاکستان اور چین کی بات کرنے لگ جاتے ہیں تو کبھی وہ آپ کو تالی و تھالی بچانے اور موبائیل کی فیلش لائٹ جلانے کے لیے کہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے پچھلے دس سال میں غریبوں سے صرف پیسہ چھینا ہے۔ انہوں نے ملک کے 22 لوگوں کو اتنا پیسہ دیا جتنا

 

ملک کے 70 کروڑ لوگوں کے پاس ہے۔ ہندوستان میں ایک فیصد لوگ ایسے ہیں جو ملک کی 40 فیصد دولت پر قابض ہیں اس لیے کانگریس پارٹی بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کرکے آپ کو حصہ داری دے گی۔ جتنا پیسہ نریندر مودی نے ارب پتیوں کو دیا ہے اتنا پیسہ ہم ہندوستان کے غریبوں میں تقسیم کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button