تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں گرج وچمک کے ساتھ بارش _ بجلی گرنے کے واقعہ میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد _ 19 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں  اتوار کی شام  گرج وچمک کے ساتھ شدیدبارش ہوئی جس کے نتیجہ میں تین افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ضلع وقارآبادکے یالال منڈل میں کھیت میں کام کرنے والے تین افراد کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی جن کی شناخت وینکٹیا، سرینواس اورلکشمپا کے طورپرکی گئی ہے۔ا

 

وقارآباد ضلع کے علاوہ سدی پیٹ، میدک، کریم نگر اور دیگر مقامات پر تیز ہواوں کی وجہ سے درخت اور برقی کھمبے اکھڑ گئے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر برقی سربراہی میں رکاوٹ پیداہوگئی۔غیرموسمی بارش کی وجہ سے کئی اضلاع میں دھان اور آم کی فصل کو نقصان پہنچا۔حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بھی اتوار کی شام بارش ہوئی جبکہ شہر بھر میں مطلع ابرآلود تھا۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہاکہ ریاست میں آئندہ 5دنوں کے دوران گرج وچمک اورطوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

یہ ہوائیں 30تا40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ آئندہ سات دنوں کے دوران ریاست میں بعض مقامات پر ہلکی اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

Ms

 

متعلقہ خبریں

Back to top button