حیدرآباد ایرپورٹ پرمسافرسونے کے بسکٹس کے ساتھ پکڑا گیا

حیدرآباد 8 مارچ (اردولیکس) حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پرجسم میں چھپا کر لایاگیا سونا ضبط کیاگیا۔ یہ مسافر فلائٹ نمبرJ9-1403کے ذریعہ کوویت سے حیدرآباد پہنچا تھا تاہم تلاشی کے دوران کسٹم کے عہدیداروں نے اس پاس سے یہ 160گرام سونا ضبط کیا۔اس مسافر جس کی شناخت شیخ مستان کے طورپر کی گئی ہے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔