تیزاب حملے میں زخمی خاتون کی موت

میدک _9 مارچ ( اردولیکس)تلنگانہ میں گذشتہ روز تیزاب حملے میں شدید جھلس جانے والی خاتون کی آج موت ہوگئی۔پیر کے روز میدک ضلع میں ساجد نامی جانوروں کی افزائش کرتے والا رقمی لین دین کے معاملے میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا ۔یہ واقعہ اللہ درگم منڈل گڈی پیداپور میں پیش آیا تھا خاتون پر تیزاب پھینکنے کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا ۔ تیزاب حملے میں شدید زخمی ہونے والی متاثرہ خاتون کو حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال پہنچایا گیا۔جہاں علاج کے دوران منگل کی صبح خاتون کی موت ہوگئی۔پولیس نے متاثرہ کی شناخت ٹیکمل منڈل کے انتائی یلی ٹانڈہ کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے ساجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے