تلنگانہ

اردو صحافیوں کے مسائل پر محمد علی شبیر سے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد کی نمائندگی

تلنگانہ میں اردو سے وابستہ صحافیوں کے مسائل کے حل اور ریاستی و ضلع ایکریڈیشن کمیٹیوں میں ان کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر نے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک وفد کو اس بات کا تیقن دیا۔ فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد کی قیادت میں ایک وفد نے محمد علی شبیر سے ملاقات کی

 

اور اس حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ وفد میں فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید غوث محی الدین، نایب صدور سید عظمت علی شاہ، سید احمد جیلانی، و دیگر عہدیداران جوائنٹ سیکرٹری سید لیق، محمد حبیب الدین شامل تھے۔ اس موقع پر محمد علی شبیر کو بتایا گیا کہ، تشکیل تلنگانہ کے بعد منڈل سطح پر اردو کے صحافیوں کے ایکریڈیشن کارڈ ختم دئے گے، جبکہ متحدہ آندھراپردیش میں انہیں یہ سہولت حاصل تھی۔ فیڈریشن نے بی آر ایس حکومت میں جاری کردہ حکمنامہ ٹو تھرٹی نائین کو منسوخ کرنے اور اردو صحافیوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

جس پر محمد علی شبیر نے تیقن دیا کہ، وہ وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور فیڈریشن کے ذمے داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان مسائل کی یکسوئی کرواینگے۔ اور ضرورت پڑنے پر چیف منسٹر سے معاملہ کو رجوع کرینگے ۔ محمد علی شبیر نے اردو کے صحافیوں سے کہا کہ، وہ اپنی شناخت بنائیں، ریاستی و ضلع سطح پر فیلڈ رپورٹنگ پر توجہ دیں۔

 

انہوں نے کہا کہ، چیف منسٹر کی پریس کانفرنس میں تک اردو میڈیا کے نمائندے شریک نہیں ہو ہرے ہیں۔ریاستی حکومت کے مشیر نے اردو صحافیوں کو مناسب و پیشہ ورانہ تربیت دینے کا مشورہ دیا، اور کہا کہ، وہ اردو زبان کے کاز کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button