جرائم و حادثات

عادل آباد میں دلخراش حادثہ _ ایک شخص ہلاک؛ متوفی کے رشتہ داروں کا دھرنا

عادل آباد _ 10 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے نیراڈی گونڈہ منڈل کے دیولنائک ٹانڈہ میں قومی شاہراہ پر ایک لاری پانی کے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں راجو نامی شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ مرنے والے کا سر بری طرح کچل گیا

کے این آر کمپنی میں کام کرنے والا راجو معمول کے مطابق قومی شاہراہ کے درمیان پودوں کو پانی دے رہا تھا کہ تیز رفتار لاری کی زد میں آنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔واقعے کے خلاف متوفی کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے لاش کے ساتھ قومی سڑک پر دھرنا دیا۔ ۔جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب تقریباً 4 کلومیٹر تک گاڑیاں رک گئیں۔ اور ٹریفک میں شدید خلل پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button