نیشنل

بی آر ایس اور مجلس نے پیش کی مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد

نئی دہلی _ 26 جولائی  ( اردولیکس) بی آر ایس پارٹی نے نریندر مودی حکومت کے خلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بی آر ایس پارٹی کی جانب سے پیش کردہ تحریک کی تائید کرتے ہوئے مکتوب پر دستخط کئے۔

بی آر ایس پارٹی نے الزام لگایا کہ منی پور کے معاملے پر مرکز کی پالیسی  درست نہیں ہیں۔ بی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ نے آج لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ رکن پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد پر لوک سبھا کے سکریٹری جنرل کو مکتوب روآنہ کیا ۔ قاعدہ 198(b) کے مطابق رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور نے کہا کہ لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے سکریٹری جنرل سے درخواست کی کہ وہ اس نوٹس کو لوک سبھا کے آج کی کارروائی میں شامل کریں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گگوئل نے بھی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button