تلنگانہ

کانگریس ایم ایل ایز کی میٹنگ _ سی ایل پی لیڈر کا انتخاب کانگریس ہائی کمان کرے گی

حیدرآباد: کانگریس کے ایم ایل ایز نے کانگریس لیجسلیٹیو پارٹی لیڈر (سی ایل پی لیڈر) کے انتخاب کی ذمہ داری پارٹی کی اعلی قیادت کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان تمام اراکین نے اس سلسلہ میں قرارداد منظور کی۔ تمام جیتنے والے ایم ایل اے نے گچی باؤلی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ سی ایل پی میٹنگ میں حصہ لیا۔ اے آئی سی سی کے مبصرین نے سی ایل پی لیڈر کے انتخاب پر ایم ایل ایز کی رائے حاصل کی۔ میٹنگ کے بعد اے آئی سی سی آبزرور، کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے میڈیا سے بات کی۔

 

ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ایک  قرار داد ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے منظور کی گئی جنہوں نے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اقتدار دلایا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سی ایل پی لیڈر کے انتخاب پر ایم ایل اے کی رائے لی ہے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ اے آئی سی سی صدر ملیکارجن کھرگے کو سی ایل پی لیڈر  کے انتخاب کی ذمہ داری دی جانی چاہئے۔ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ایم ایل اے نے اس قرارداد میں کہا  کہ وہ کھرگے کے فیصلے کو قبول کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button