نیشنل

مسلم خواتین کا نریندرمودی کو خط ۔ من کی بات پروگرام کے دوران وزیراعظم نے بتائی یہ بات: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے من کی بات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ” مجھے اس بار ’من کی بات‘ میں ایسے خطوط کی ایک بڑی تعداد موصول ہوئی ہے جو ذہن کو بہت اطمینان بخشتی ہے۔ یہ خطوط ان مسلم خواتین نے لکھے ہیں جو حال ہی میں حج کا سفر کرکے آئی ہیں۔ ان کا یہ سفر کئی لحاظ سے بہت خاص ہے۔

 

 

 

یہ وہ عورتیں ہیں جنہوں نے بغیر کسی مرد ساتھی یا محرم کے حج کیا ہے اور ان کی تعداد پچاس یا سو نہیں بلکہ چار ہزار سے زیادہ ہے یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔ اس سے قبل مسلم خواتین کو محرم کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ من کی بات کے ذریعہ میں سعودی عرب کی حکومت کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی طور پر خواتین کوآرڈینیٹر بھی مقرر کی گئی تھیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ساتھیو گزشتہ چند سال میں حج پالیسی میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

 

 

 

ہماری مسلمان ماؤں بہنوں نے مجھے اس بارے میں بہت کچھ لکھا ہے۔ اب زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ‘حج’ پر جانے کا موقع مل رہا ہے۔ حج سے واپس آنے والے لوگوں کو خصوصاً ہماری ماؤں بہنوں نے اپنے خطوط کے ذریعہ جو آشیرواد دیا ہے وہ اپنے آپ میں بہت متاثر کن ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button