نیشنل

کلاس روم میں ساتویں جماعت کی طالبہ شیخ ساجدہ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

حیدرآباد _ 8 ستمبر ( اردولیکس) دل کا دورہ پڑنے سے ساتویں جماعت کی طالبہ کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے نیلور ضلع کے ونجامورو ہائی اسکول میں پیش آیا۔ ساتویں جماعت میں زیرتعلیم شیخ ساجدہ کلاس روم میں اچانک غش کھاکر گر گئی۔اس کو فوری طورپر علاج کے لئے ہاسپٹل لے جایاگیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کامعائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

 

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کے دل یا دماغ میں بچپن سے ہی کوئی مسئلہ رہا ہوگا جس کی وجہ سے وہ اچانک گر گئی اور اس کی موت ہوگئی۔ اسکول کے ایک ٹیچر نے کہاکہ لڑکی نے کلاس روم میں سوال کا جواب دینے کیلئے اصرار کیا اور اسی دوران گرگئی۔اس کو دورہ آنے لگے تاہم انہوں نے اس کے ہاتھ میں چابی رکھی اور اس کو فوری طورپراس کو ہاسپٹل لے جایاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button