ایجوکیشن

مینارٹیز رسیڈنشل جونیئر کالج فاربوائز کوٹگیرضلع نظام آباد میں آوٹ سورسنگ کی بنیاد پر مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات 

بودھن:7/جون (اردو لیکس) پرنسپل ڈاکٹر محمد مبین میناریٹیز رسیڈنشل جونیئر کالج کوٹگیر بوائز انگلش میڈیم ضلع نظام آباد نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ میناریٹیز رسیڈنشل جونیئر کالج کوٹگیر انگلش میڈیم میں آوٹ سورسنگ کی بنیاد پر ریاضی،طبعیات،کیمسٹری،باٹنی اور زولوجی کی مخلوعہ جائیدادیں پرتقررات کیلئے درخواستیں مطلوب ہے۔درخواست گذار شخصی طور پر میناریٹی رسیڈنشل جونیئر کالج کوٹگیر انگلش میڈیم میں 10/ جون 2024سے قبل اپنی درخواستیں جمع کر سکتے ہیں اہل امیدواروں کی اہلیت متعلقہ مضمون میں پی جی پوسٹ گریجویشن اور بی ایڈ کے ساتھ ساتھ انٹر میڈیٹ میں 3 سال کا تجربہ ہونا لازمی ہیں مزید تفصیلات کے لے سیل نمبر 9154365020 ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button