تلنگانہ

تلنگانہ: 6 گیارنٹی اسکیمات کے فارمس اردو میں بھی دستیاب

حیدرآباد: کانگریس حکومت کی جانب سے شروع کردہ 6 اسکیمات کیلئے درخواست فارمس تلگو اور انگریزی کے ساتھ اردو زبان میں بھی دستیاب کروائے گئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے اردو زبان میں درخواست فارمس جاری کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا تھا۔ جس کے فوری بعد حکومت نے اردو زبان میں بھی درخواست فارم جاری کیے ہیں‌۔

 

ان گیارنٹی اسکیمات کیلئے 28 دسمبر تا 6 جنوری درخواست فارمس قبول کیے جائیں گے۔ درخواست فارمس قبول کرنے کیلئے ہر ایک بلدی وارڈ میں 4 کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں جبکہ جی ایچ ایم سی کے 150 وارڈس میں 600 کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ شہر میں تقریباً 10 ہزار اسٹاف اور والینٹرس اس پروگرام میں شامل رہیں گے جو لوگ فارمس کی خانہ پری نہیں کر سکتے والینٹرس ان کی مدد کریں گے۔

 

پر جا پالانا پروگرام کی کامیابی کیلئے ہر سرکل پر ایک اسپیشل آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے جو متعلقہ سرکل کے زونل کمشنر کے ساتھ تعاون کریں گے۔ درخواست گزار کو چاہئے کہ وہ اپنا نام پتہ فون نمبر درج کریں، کمشنر رونالڈ روز نے فیلڈ آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ کاونٹرس پر عوام کی سہولت کیلئے پینے کا پانی شامیانہ کرسیاں اور دیگر سہولتیں فراہم کریں۔

 

بتایا گیا ہے کہ یہ خصوصی کاونٹرس 28 دسمبر سے 6 جنوری تک کام کریں گے۔ سوائے 31 دسمبر اور یکم جنوری 2024 کو عوامی تعطیل کے دنوں میں کام نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button