تلنگانہ

کورٹلہ ٹاون میں اقلیتی خواتین کے لئے ٹیلرنگ سنٹر کا افتتاح

ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن چیرمین امتیاز اسحاق اور رکن اسمبلی کورٹلہ ودیا ساگر راو کا خطاب

کورٹلہ 24 /مارچ ( پریس نوٹ )ریاست میں برسر اقتدار بی آریس حکومت مسلمان اقلیت دوست حکومت ہے اور جناب کلواکنٹلہ چندراشیکھر راو عوام دوست اور سیکولر وزیر اعلی ہیں جن کی زیر قیادت ریاست تلنگانہ دن بہ دن ترقی کی طرف گامزن ہے ان خیالات کا اظہار جناب امتیاز اسحاق صدر نشین ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن نے شہر کورٹلہ کے اقلیتی اقامتی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

 

اُنہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے حالیہ جو بجٹ پیش کیا گیا جس میں اقلیتوں کیلئے جو بجٹ ریاستی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا جس کی ملک بھر میں نظیر نہیں ملتی اُنہوں نے کہا کہ 29ریاستو ں پر مشتمل ملک بھر کے اقلیتوں کا بجٹ مرکزی حکومت نے 3ہزار کروڑ پیش کیا ہے تو صرف ایک تلنگانہ کی بی آریس حکومت نے 2200کروڑ روپئے کا اقلیتی بجٹ پیش کیا ہے اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے اس بجٹ پر خرچ بھی کیا جائیگا۔اُنہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں میں اقلیتوں پر کوئی اطمینان بخش بجٹ پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی خرچ کیا

 

اُنہوں نے کہا کہ 2لاکھ سے زائد اقلیتی لڑکیوں کی شادی میں کلیانہ لکشمی و شادی مبارک اسکیموں کے زریعہ فی کس ایک لاکھ ایک سو روپئے حکومت کی جانب سے بطور تحفہ دیئے گئے۔ہزاروں طلباء کو بیرون ملک اعلی تعلیم کیلئے رقمی امداد (اسکالرشپ)دی گئی۔اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے زریعہ ہزاروں اقلیتی بیروزگار افراد میں 80%سبسیڈی کیساتھ بینکوں سے لونس فراہم کئے گئے اور بیروزگار ڈرائیوروں کیلئے سبسیڈی پر زاتی کاروں کی فراہمی عمل میں آئی۔اقلیتی طلباء کو انگریزی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقلیتی اقامتی مدارس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ریاست بھر میں 72اقامتی مدارس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے اقلیتی طلبہ پر فی کس سالانہ ایک لاکھ 20ہزار روپئے کی رقم خرچ کرتے ہوئے طلباء کے رہنے کھانے‘پہننے‘کتابیں‘طبی امداد پر خرچ کیا جارہا ہے۔

 

 

اُنہوں نے اعادہ کیا کہ کانگریس پارٹی کے 50سالہ دور اقتدار میں اقلیتوں کیلئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے جبکہ وزیر اعلی کے سی آر کے دور حکومت میں اقلیتی دیگر مذاہب کی عوام کے مماثل ترقی کر رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت سچر کمیٹی رپورٹ پر عمل ندارد کیا جبکہ حقیقی طورپر اقلیتی مسائل پر کے سی آر حکومت نے عمل آوری کرتے ہوئے اپنے اقلیتی دوست ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کو روزگار سے مربوط کرنے اور اپنے پیروں پر کھڑ ا ہونے کیلئے خواتین گروپس (سیلف ہیلپ گروپس)کو لونس کی فراہمی عمل میں لائی اور ریاستی سطح پر کئی مقامات پر ٹیلرنگ سنٹرس کا قیام عمل میں لایا گیا اور مزید جدید دور کے ٹکنالوجی سے مربوط کرنے کیلئے کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے خواتین کو خود روزگار سے مربوط کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے شہر کورٹلہ میں خواتین کو روزگار سے جوڑنے اور انکی معشیت میں اضافہ کرنے میں معاو ن اسٹار سیلف ہیلپ گروپ کی بانی انیس فاطمہ او ر مقامی رکن اسمبلی جناب کے ودیا ساگر راو کی ستائش کی اور کہا کہ مقامی رکن اسمبلی کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو اقلیتی دوست قائد ہیں اور ہمیشہ اقلیتوں کی ترقی کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور رکن اسمبلی کی قیادت اقلیتی عوام حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں ترقی کی سمت گامزن ہے جس طرح اقلیتی عوام نے اُنہیں چار مرتبہ اقتدار سونپا ہے اسطرح آنے والے انتخابات میں اقلیتی عوام اُنہیں دوبارہ بھاری اکثریت کیساتھ اقتدار سونپیں گی

۔اُنہوں نے کہا کہ حلقہ کی اقلیتوں کے مسائل کے متعلق رکن اسمبلی اُنہیں آگاہ کرتے رہتے ہیں اور ہمیشہ اقلیتی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی جستجومیں رہتے ہیں۔لہذا اقلیتی عوام بھی اُنہیں آنے والے انتخابات میں کامیاب کرنے کی فکر کریں۔

 

اس موقع پر رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں تمام طبقات کی عوام آپس میں مل جلکر زندگی گزارتے ہیں ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی نظیر نہیں ملتی مگرکچھ فرقہ پرست پارٹیوں سے ہوشیار رہیں اور ن کے بہکاوے میں نہ آئیں۔بی آریس حکومت کے دور اقتدار میں ریاست تلنگانہ سنہرے تلنگانہ کی سمت گامزن ہے اور اسکی ملک بھر میں نظیر نہیں ملتی

 

۔اُنہوں نے اس موقع پر رمضا ن میں حکومت کی جانب سے مسلمان اقلیتوں کو تحائف اور افطار پارٹی دیئے جانے اور مل جل کر رمضان المبارک کے مہینہ کو عبادتوں کے ساتھ گزارنے پر زور دیا اور اپنی جانب سے ریاستی مسلمان اقلیتوں بلخصوص حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔ا س موقع پر جگتیال ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر انچارج آفیسر سائی بابا‘دھرنی میناریٹی ویلفیر آفیسر‘تحصیلدار کورٹلہ راجیش‘میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداران‘انم انیل صدر بی آریس پارٹی کورٹلہ ٹاون‘جی پوان نائب صد ر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ‘کونسلر مظفر احمد سجو‘مقامی کونسلر سجاتا مورلی‘بی آریس پارٹی اقلیتی قائدین‘عبدالحفیظ بابا‘عبدالرحیم‘محمد رفیع‘واسق الرحمن‘ارباز‘اسلم اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button