جنرل نیوز

محمد نظام الدین( عبداللطیف) کا انتقال

حیدرآباد4جون (راست)اولین جنرل سکریٹری تلگودیشم پارٹی تعلقہ ظہیرآباد جناب محمد نظام الدین المعروف عبداللطیف (جرنلسٹ) ولد جناب محمد عبدالغنی مرحوم (سنیئر ترین معتمد مرکزی کمیٹی مساجد’عیدگاہ ومسلم قبرستان رنجہول) ساکن سنگاریڈی متوطن رنجہول کا مختصر سی علالت کے بعد عثمانیہ ہاسپٹل میں اتوار کی رات انتقال ہوگیا

 

۔نماز جنازہ پیر3جون کو مسجدحق لب سڑک رنجہول میں اداکی گئی ۔مرحوم کے چچا زاد بھائی افظ محمد مختار احمدنے نماز جنازہ کی امامت کی۔تدفین مسلم قبرستان عیدگاہ رنجہول میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اورایک دختر شامل ہے۔مرحوم تلگودیشم پارٹی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے کا اس وقت کے سرگرم پارٹی لیڈر منگا نرسمہلو کو لیکر ایم آر او سوامی داس کے تعاؤن سے رنجہول میں سو سے زیادہ رہائشی پلاٹس مستحقین میں تقسیم کرکے بابانگر محلہ کا قیام عمل لایا

 

۔اسی طرح جونیر کالج ظہیرآباد میں اپنی تعلیمی دور میں اسٹوڈنٹ یونین کے مشیر کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دی۔ فاتحہ سیوم وقرآن خوانی چہارشنبہ5جون کو بعد نمازعصر مسجدحق لب سڑک رنجہول میں مقررہے۔مرحوم سنیئر جرنلسٹ ڈاکٹر فہیم الدین اسوی ایٹ ایڈیٹر رہنمائے دکن کے باردر کلاں تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر9700446657پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button