نیشنل

گورنر عارف محمد خان آر ایس ایس کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن گئے : چیف منسٹر کیرالا

نئی دہلی _ 24 اکتوبر ( اردولیکس) کیرالا کے چیف منسٹر پنارائی وجین نے  گورنر عارف محمد خان کو  آر ایس ایس کے ہاتھوں  کٹھ پتلی ہننے  کا الزام عائد کیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عارف خان طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ریاست میں یونیورسٹیوں کے کام کاج کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کا عہدہ حکومت کے خلاف کام کرنا نہیں بلکہ آئین کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے گورنر عارف محمد خان کی جانب سے 9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کو استعفی پیش کرنے کی ہدایت کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ گورنر کو وائس چانسلر کو مستعفی ہونے کی ہدایت دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے

واضح رہے کہ گورنر عارف خان نے اتوار کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے قوانین کے خلاف کرتے ہوئے ہوئے وائس چانسلر کے تقررات ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے   9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو فوری طور پر مستعفی ہونے کے احکامات جاری کئے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کے استعفے پیر کی صبح 11:30  بجے تک پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔دریں اثنا، کیرالا کے 9 VCs نے گورنر کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ سماعت آج شام 4 بجے ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button