انٹر نیشنل

سعودی عرب کے تین ریجن میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا انتباہ

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں گرمی کی لہر ہنوز جاری ہے۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اس ہفتے کے آخر تک مملکت کے تین ریجنز میں زیادہ درجہ حرارت کے اثرات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہنا ہے کہ’ الشرقیہ ریجن میں درجہ حرارت 48 سے 50 سینٹی گریڈ تک متوقع ہے‘۔’ریاض ریجن کے مشرقی اور جنوبی علاقے اور قصیم ریجن کے مشرقی حصے میں درجہ حرارت 46 سے 48 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے‘۔

 

 

 

قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل کا کہنا ہے کہ’ سال رواں کے موسم گرما کے دوران ملک میں اب تک کسی جگہ پچاس سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا‘۔ الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا کہ’ گزشتہ برسوں کے دوران جدہ اور حفر الباطن میں درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا‘۔ ترجمان نے کہا کہ’ اس سال موسم گرما میں اب تک پچاس سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ موسم گرم نہیں ہے‘۔

 

 

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ ینبع، جدہ، اور جازان سمیت مغربی ساحل پر آباد باشندوں نے شدید گرمی محسوس کی ہے۔ گرمی حد سے زیادہ پڑ رہی ہے لیکن اس کی اصل وجہ رطوبت میں اضافہ ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button