تلنگانہ

اپریل 27 کو بی آر ایس پارٹی کی یوم تاسیس تقریب _ 10 اکتوبر کو ورنگل میں جلسہ عام

حیدرآباد _ 9 اپریل ( اردولیکس) بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر و تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کی یوم تاسیس تقریب 27 اپریل کو منعقد ہوگی۔ تلنگانہ بھون میں منعقد ہونے والی یوم تاسیس تقریب میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو پارٹی پرچم کشائی کریں گے اس کے بعد اجلاس منعقد ہوگا جس میں پارٹی کے 300 اہم قائدین بشمول وزراء، ارکان اسمبلی، پارلیمنٹ، کونسل شرکت کریں گے اجلاس میں سیاسی قرارداد منظور کئے جائیں گے۔

تارک راما راو نے کہا کہ 25 اپریل کو ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں میں پارٹی پرچم کشائی کی جائے گی اور اجلاس منعقد ہوںگے۔ یوم تاسیس تقریب کے بعد ہر سال جلسہ عام منعقد کیا جاتا تھا اس مرتبہ جلسہ عام 10 اکتوبر کو ورنگل میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button