انٹر نیشنل

سعودی عرب۔ کیمل فیسٹول میں انٹرنیشنل اونٹ ریس، مملکت کی خاتون کو چوتھا مقام حاصل

ریاض ۔ کے این واصف

گھوڑوں کی طرح سعودی عرب میں اونٹ کی ریس کا اہتمام بھی ایک قدیم روایت ہے یہ ریس قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد ہوتی ہیں۔  کراؤن پرنس کیمل فیسٹول طائف میں خواتین کی انٹرنیشنل اونٹ ریس میں خلود الشمری نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔

 

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق کراؤن پرنس کیمل فیسٹول ایڈیشن فائیو میں انٹرنیشنل اونٹ ریس خواتین کے لیے مختص کی گئی تھی۔ خلود الشمری نے پہلی بار اس میں حصہ لیا اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔خلود الشمری کا کہنا ہے کہ ’میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے مختص ریس میں شریک ہوئی اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی‘۔

 

 

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ’ آئندہ اس قسم کے مقابلوں میں شرکت کرکے بہتر نتائج حاصل کروں گی، یہ میرا پہلا تجربہ تھا‘۔انہوں نے اونٹوں کی بین الاقوامی دوڑ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فیسٹول میں انٹرنیشنل ریس کا انعقاد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button