تلنگانہ

میڈیکل کے 17 سالہ طالب علم عامر خان کو دل کا دورہ _ تلنگانہ کے جگتیال میڈیکل کالج میں واقعہ

جگتیال _ 26 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال میں میڈیسن کے ایک 17 سالہ  طالب علم کو دل کا دورہ پڑنے سے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق جگتیال گورنمنٹ میڈیکل کالج میں سال اول کی تعلیم حاصل کرنے والے عامر خان (17) کو اتوار کی آدھی رات کو دل کا دورہ پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں مقیم عامر خان کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی اور وہ چکرا کر گر پڑا اس کے جسم سے پسینہ بہنے لگا ۔جس پر اس کے  ساتھی طلباء نے اسے ڈسٹرکٹ سینٹرل ہسپتال لے گئے ۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے کریم نگر کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کردیئے۔ جہاں عامر خان کا علاج جاری ہے عامر خان کا تعلق راجستھان سے ہے۔ مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button