نیشنل

کرشنیا شیٹی جویلرس کے زیر اہتمام رائچور میں زیورات کی نمائش

حیدرآباد: شہر گلستان بنگلوروکے سی کرشنیا شیٹی گروپ آف جیولرز کی 152 سالہ تقریب کے موقع پر کرناٹک کے رائچور شہر میں 19 سے 21 نومبر تک تین دنوں کے لیے زیورات کی نمائش کا اہتمام کیاگیا ہے۔ اس بات کی جانکاری سی کرشنیا شیٹی گروپ کی ٹی پی اوما نے ایک پریس کانفرنس کے دورا ن دی۔ٹی پی اوما نے رائچور شہر کے رائل فورٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منفرد نمائش صبح ساڑھے دس بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ نمائش میں اپنے معزز صارفین کے لیے نہایت عمدہ اور پرکشش زیورات رکھے گئے ہیں۔اسی طرح روایتی اور جدید تخلیقات کی منفرد رینج کے ساتھ، خالص سونا اور جواہرات اور شاندار کاریگری پر مشتمل زیورات رکھے گئے ہیں۔سی کرشنیا شیٹی گروپ آف جیولرز کے زیورات کا کلکشن پرکشش ڈیزائنوں اور نایاب جواہرات جیسے فیروزی، سیٹرین، موتی، نیلم، خوبصورت ہیروں کے علاوہ اور کلاسک ڈیزائینوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈائمنڈ اور ڈینم بھی واضح طور پر سخت محنت کے ساتھ ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ اوما نے بتایا کہ سی کرشنیا شیٹی گروپ آف جیولرز کی جانب سے تیار کردہ منفرد،نادر اور نایاب جویلری نوجوانوں کے علاوہ سبھی عمر کی خواتین میں یکساں مقبول ہے اور اس کے بہت سے مختلف انداز ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button