تلنگانہ

ایکریڈیشن کارڈ رکھنے والے صحافی، ایمپلائز ہیلت اسکیم کے تحت آتے ہیں : وزیر صحت ہریش راؤ

حیدرآباد _ 18 اگست( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے واضح کیا ہے کہ جن صحافیوں کے پاس ایکریڈیشن کارڈ ہے وہ ایمپلائز ہیلت اسکیم (ای ایچ ایس) کے تحت آتے ہیں  حکومت اس اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی۔

 

انڈین جرنلسٹس یونین (آئی جے یو) کے صدر کے سرینواس ریڈی اور تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی ڈبلیو جے) کے ریاستی جنرل سکریٹری کے وراہت علی کی قیادت میں یونین کے نمائندوں کے ایک وفد نے جمعرات کی شام آرنیا بھون میں وزیر ہریش راؤ سے ملاقات کی اور اس مسئلہ پر ایک یادداشت پیش کی۔ وفد نے وزیر کو صحافیوں کی حالت زار سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کارپوریٹ اسپتالوں میں ہیلت کارڈ مسترد کیے جا رہے ہیں۔ اس کا مثبت جواب دیتے ہوئے وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ اس مسئلہ کو جلد ہی حل کرلیا جائے گا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ای ایچ ایس کے نفاذ کے لیے بجٹ میں مختص رقم جاری کی جارہی ہیں۔ وزیر نے واضح کیا کہ اس اسکیم کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا جا رہا ہے۔

 

اس موقع پر ٹی ڈبلیو جے کے نمائندوں نے وزیر ہریش راؤ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر سے ملاقات کرنے والے وفد میں آئی جے یو کے سکریٹری وائی نریندر ریڈی، ٹی یو جے کے ڈپٹی جنرل سکریٹری وشنوداس سریکانت، سکریٹری فیصل احمد، ریاستی ورکنگ کمیٹی کے ارکان اے راجیش، ایچ یو جے سکریٹری شیگا شنکر گوڈ، تلنگانہ اسٹیٹ اسمال اینڈ میڈیم پریس اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری بالاکرشنا، ٹی یو جے رنگاریڈی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button