جنرل نیوز

سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کو شامل کیا جائے _ اُردو پریس کلب نظام آبادسرپرست و صدر کا مطالبہ

نظام آباد:20/ ستمبر (اُردو لیکس)سرپرست اُردو پریس کلب نظا م آباد محمد انور خان اور صدر محمد خالد خان و جملہ عہدیدار و اراکین نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کو نظر انداز کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ہر شعبہ حیات کی خدمات کو عوام تک پہنچانے میں نمایاں رول ادا کرتا ہے۔

 

صحافی اپنے قیمتی وقت اور سرمایہ کو عوام کیلئے وقف کردیتا ہے۔ لیکن برسراقتدار حکومت یا اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی جانب سے جاری کردہ انتخابی منشور میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی وعدہ نہیں کیا جارہا ہے کیا سیاسی جماعتوں کا انتخابی منشور تیار کرنے والے صحافت کی اہمیت کو نظر انداز کررہے ہیں اگر صحافی ان سیاسی جماعتوں کی خدمات کو عوام تک نہ پہنچائیں تو یہ سیاسی جماعتیں چاہے وہ برسراقتدار حکومت ہو یا اپوزیشن جماعتیں بے بس ہوکر رہ جائے گی۔

 

سرپرست اُردو پریس کلب نظام آباد محمد انور خان اور صدر محمد خالد خان نے برسراقتدار بی آرایس اور تمام اپوزیشن جماعتوں سے پرُ زور مطالبہ کیا ہے کہ اپنے انتخابی منشور میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کے وعدہ کو شامل کریں۔ حکومت تلنگانہ نے تمام صحافیوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کرنے اور دوسرے کئی وعدہ کئے تھے آج تک اس پر عمل آوری نہیں کی گئی۔

 

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جاری کئے جانے والے انتخابی منشور میں صحافیوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جو بھاری پڑسکتا ہے۔ لہذا برسراقتدار بی آرایس اور اپوزیشن کانگریس یا دوسری سیاسی جماعتیں فوری اپنے انتخابی منشور میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کے وعدہ اور اعلانات کو شامل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button