نیشنل

یوگی نے ایودھیا میں چلائی تھی انتخابی مہم نتیجہ صفر

حیدرآباد۔ عام انتخابات کے نتائج بی جے پی کے لیے ایک بڑا جھٹکہ ثابت ہوئے ہیں، رام مندر کی تعمیر کا کریڈٹ لینے والی بی جے پی کو فیض آباد حلقہ سے بھی عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایودھیا فیض آباد حلقہ کے تحت ہے اور وہاں بھی بی جے پی اپنی ساکھ نہیں بچا سکی

 

یہاں سے بی جے پی امیدوار للو سنگھ کو سماج وادی پارٹی کے قائد ادھیش پرساد نے قریب 55 ہزار ووٹوں سے شکست دی جس کی وجہ سے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کا وقار بھی متاثر ہوا ہے کیونکہ انہوں نے یہاں انتخابی مہم میں اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی، یوگی نے اس حلقہ جن مقامات پر للو سنگھ کی حمایت میں انتخابی مہم میں حصہ لیا

 

وہاں بی جے پی کوئی خاص مظاہرہ نہیں کر پائی۔ بی جے پی کے لیے ایودھیا میں شکست پر پارٹی کے حامیوں اور قائدین پر سکتہ طاری ہے کیونکہ ہمیں امید تھی کہ رام مندر کی تعمیر کے بعد انہیں امید تھی کہ یہاں سے شاندار کامیابی حاصل ہوگی لیکن نتائج اس کے برعکس رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button