تلنگانہ

عازمین حج کو ریا کاری سے بچنے کی تلقین۔رومیسہ ٹراویل اینڈ ٹورسٹ بیورو کی جانب سے حج کیمپ کا انعقاء علماء کا خطاب

حیدر آباد 5 جون ( پریس نوٹ ) رومیسہ ٹراویل اینڈ ٹورسٹ بیورو کی جانب سے ایم ایف گارڈن فنکشن ہال ٹولی چوکی میں حج تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا تا کہ حاجیوں کو مراسم حج میں صحیح رہنمائی ہو سکے۔ یہ تلنگانہ کا آخری قافلہ ہے جس میں 50 عازمین ہیں۔ یہ قافلہ 5 3 دن کا سفر کرے گا حج کی سعادت اور مدینہ منورہ کی زیارت کے بعد حیدر آباد واپس ہوگا ۔ حج کے دوران اور مدینہ میں حامد فیاض عازمین کی رہنمائی کیلئے موجود رہیں گے۔ یہ قافلہ مکہ معظمہ میں انجم فائیو اسٹار اور مدینہ شریف میں سناہل المدینہ میں قیام کرے گا۔

 

عازمین کے حج تربیتی کیمپ سے حافظ محمد فیاض علی نے کلیدی خطاب میں عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ مکہ میں عازمین حج کثرت سے طواف کا اہتمام کریں۔ درود و اذکار میں مصروف رہیں۔ انھوں نے عازمین سے کہا کہ وہ خوش نصیب ہے جنھیں اللہ نے مقدس سفر حج کیلئے منتخب کیا ۔ لاکھوں لوگ ایسے ہیں جس کو حج کی سعادت نصیب نہیں ہوئی ان کے پاس کتنی بھی مال و دولت کیوں نہ ہوں ۔ انھوں نے مراسم حج بیان کرتے ہوئے کہا کہ حج کے تین فرائض ہیں احرام باندھنا نیت کرنا اور طواف اور سعی کرنا ۔ مکہ میں جب رہیں کثر ت سے طواف کا اہتمام کریں اور کعبہ کی زیارت کریں اور کعبتہ اللہ کو دیکھ کر رونے کی کوشش کریں تا کہ اللہ ہم سے راضی ہو جائیں اور ہمارا حج مقبول ہو جائے ۔ انھوں نے کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا طریقہ بتلایا کعبہ شریف کے صحن میں نماز پڑھتے ہوئے یہ نیت کریں کہ میں نماز پڑھتا ہوں منہ میرا کعبہ شریف سامنے کہنا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ مقدس حج کے سفر پر جانے سے روٹھے ہوئے دوست و احباب کو منانا چاہئے اگر آپ سے کوئی غلطی سرزد ہو جائیں تو ان سے معافی مانگ لیں اگر کوئی قرض دینا ہے تو قرض ادا کر دیں ۔

 

مولانا بدر اجمل نے ایک آیت سے اپنی تقریر کا آغاز کیا انھوں نے کہا کہ اللہ کا فضل اور شکر ہے کہ ہم اور آپ کو مذہب اسلام اور حضور کی امت میں پیدا کیا اسلام کے پانچ ارکان ہے اللہ فرمایا رہا ہے ہم میں سے کوئی شخص ایمان لانے کے بعد صاحب استطاعت ہو اور حج نہ کریں تو وہ شخص کافروں کے درجہ میں شمار کیا جائے گا کیونکہ اللہ فرمارہا ہے اسے ایمان والوں آپ اسلام میں پوری طرح داخل ہو جاؤ یعنی اللہ جس چیز کو اپنانے کیلئے کہہ رہا ہے وہ چیز کو اپنانا چاہئے ۔ حج کرنے والا اللہ کا خاص مہمان ہوتا ہے۔ انھوں نے حج کی قبولیت کے فرائض بیان کرتے ہوئے کہا کہ حج میں اخلاص ہونا چاہئے دکھاؤے کیلئے کوئی کام نہیں کرنا چاہئے جس سے لوگ آپ کو مالدار کہیں، آپ کی بڑائی کریں۔ رعایا کاری سے بچنا چاہئے دکھاؤے کی عبادت آپ کے منہ پر لوٹا دی جاتی ہے۔ حلال کمائی سے حج کریں اللہ فرما رہا ہے اسے ایمان والوں تم پاک اور صاف چیزیں کھاؤ اور تقوی اختیار کرو۔ حرام اور حلال مال میں تمیز کریں حرام مال سے بچتے ہوئے حج کا ارادہ کریں اپنے حج کو مبروک بنائیں۔

 

انھوں نے حج کا ارادہ کو جلدی کرنے کی تلقین کی کیونکہ عمر کے اچھے حصہ میں حج ادا کرنے سے حج کے مراسم اچھی طرح ادا کرنے میں سہولت ہوتی ہے۔ اس کیمپ کے مہمانان خصوصی جناب کوثر محی الدین ایم ایل اے کاروان، محمد را شد فراز الدین کار پورٹر شیخ پیٹ ڈیویژن تھے ۔ کوثر محی الدین نے عازمین سے ہندوستان اور خاص طور پر حیدر آباد کے لئے دعاء کی درخواست کی آخر میں حافظ محمد فیاض علی عازمین کو احرام باندھنے کا طریقہ بتایا حافظ صاحب کی دعا پر نج کیمپ کا اختتام عمل میں آیا۔ محمد جاوید فریس الدین نے عازمین کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button