نیشنل

بی جے پی لیڈر کے نابالغ بیٹے نے ووٹ ڈالا۔ کانگریس نے کہا بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو بچوں کا کھیل بنادیا: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: بی جے پی لیڈر کے نابالغ بیٹے کی جانب سے ووٹ ڈالنے کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس کے ساتھ لوگ طرح طرح کے سوال کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اس معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت دے دی ہے۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال کے بیرسیا میں لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک نابالغ لڑکا بی جے پی کو ووٹ ڈالتا ہوا نظرآرہا ہے۔

 

اس لڑکے کی شناخت بی جے پی کے ضلع پنچایت ممبرونئے مہر کے بیٹے کے طورپر کی گئی ہے۔ وہ منگل کے دن اپنے والد کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچا اورای وی ایم میں اپنے والد کا ووٹ ڈالا۔ بی جے پی کے لیڈر نے سوشل میڈیا پیج پر یہ 14 سکنڈ کا ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا جس کے بعد پارٹی تنازعہ میں گھر گئی۔ ضلع کلکٹر نے اس واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت دے دی ہے اور پولنگ اسٹیشن کے پریسائیڈنگ آفیسرو متعلقہ شخص کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ سوال کررہے ہیں کہ پولنگ بوتھ میں سیل فون لے جانے اورکم عمر لڑکے کو ساتھ لے جانے کی اجازت کیسے دی گئی۔

 

سابق چیف منسٹر کمل ناتھ کے میڈیا ایڈوائزر نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو بچوں کا کھیل بنادیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button