نیشنل

وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے کی بات چیت _ غزہ کے الاہلی ہاسپٹل میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر کیا اظہار تعزیت

وزیراعظم نریندر مودی نے فلسطینی صدر کے ساتھ بات کی

وزیر اعظم نے غزہ کے الاہلی ہسپتال میں جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا

وزیراعظم نے خطے میں دہشت گردی، تشدد اور بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا

وزیر اعظم نے اسرائیل-فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور اصولی موقف کا اعادہ کیا

صدر عباس نے ہندوستان کی حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کے موقف کو سراہا

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجنا جاری رکھے گا

نئی دہلی _ 19 اکتوبر ( اردولیکس / پی آئی بی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فلسطین کے صدر  محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔ وزیراعظم نے غزہ کے الاہلی ہسپتال میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ہندوستان اور اس خطے کے درمیان روایتی طور پر قریبی اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے خطے میں دہشت گردی، تشدد اور بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسرائیل فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور اصولی موقف کا اعادہ کیا۔صدر محمود عباس نے صورتحال کے بارے میں اپنے تجزیے کا اشتراک کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کے موقف کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجنا جاری رکھے گا۔دونوں رہنماؤں نے رابطہ بنائے رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button