انٹر نیشنل

امریکی یونیورسٹی میں فلسطین کی تائید میں مظاہرہ _ ہندوستانی طالبہ اچنتھیا سیولنگن گرفتار

نئی دہلی _ 26 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں حصہ لینے والے ہندوستانی طالبہ اچنتھیا سیولنگن کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس یونیورسٹی کے دو طلبہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس میں ہندوستانی طالبہ اچنتیا اور حسن سید شامل ہیں۔

ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کیمپس میں خیمے لگانے کی کوشش کی۔ یونیورسٹی کی ترجمان جینیفر موریل نے کہا کہ دو گریجویٹ طالبہ کو یونیورسٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا اور انہیں فوری طور پر کیمپس سے نکال دیا گیا۔ تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی۔

یونیورسٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ طلباء نے متعدد بار تنبیہ کرنے کے باوجود توجہ نہیں دی، اس لیے انہیں گرفتار کرنا پڑا۔ اچینتیا سیولنگن پرنسٹن یونیورسٹی میں بین الاقوامی ترقی میں پبلک افیئرز میں ماسٹرز کر رہی ہیں۔ اور سید نامی طالب علم اس یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں میں ہزاروں طلباء اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

حال ہی میں نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں بھی ایک بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا۔ اس وقت امریکہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button