ایجوکیشن

ایم پی پی ایس کے طلباء و طالبات میں سرپنچ اولہ کنیز فاطمہ کے ہاتھوں میموز، یونیفارم کی تقسیم

بھینسہ ڈویژن کے موضع اولہ میں منڈل پرائمری اسکول کے طلباء و طالبات میں سرپنچ کنیز فاطمہ کے ہاتھوں میموز اور یونیفارم کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس سے قبل پیرنٹس ٹیچرس میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔جس میں تقریباً اولیائے طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مدرس ساجد معراج نے طلباء کی کارکردگی سے والدین کو واقف کرایا اور بتایاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے طلباء کو مفت کتابیں ، دو جوڑے یونیفارم فراہم کئے جارہے ہیں اور دوپہر کا کھانا بھی دیا جارہا ہے جبکہ خانگی اسکولوں میں کتابیں اور یونیفارم بھی فروخت کئے جاتے ہیں۔اردو میڈیم اسکولوں سے فارغ ہوکر بننے والے آئی اے ایس، آئی پی ایس کے علاوہ ڈاکٹرس ، انجینئرس ، وکلا اور کئی بڑی ہستیوں کے بارے انھیں واقف کرواتے ہوئے نہ صرف ان کے بلکہ رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے بچوں کو سرکاری اردو میڈیم مدارس میں داخلہ دلوانے کی والدین سے خواہش کی۔ وہیں دوسری موسم گرما میں بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی بھی اولیائے طلباء سے خواہش کی۔ اس کے علاوہ صدر مدرس نے سرپنچ ، ایس ایم سی چیئرمین اور وی ڈی سی سمیت ٹیچرس کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر موضع کی سرپنچ کنیز فاطمہ اور اسکول منیجمنٹ کمیٹی چیئرمین شیخ نظیر احمد، ہائی اسکول وائس چیئرمین محمد یونس اور ٹیچرس تبسم بیگم، سمرن اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button