انٹر نیشنل

خانہ کعبہ میں برفباری سے متعلق ویڈیو جعلی ہے: سعودی حکومت کی وضاحت

جدہ _ 2 جنوری ( اردولیکس) گزشتہ روز سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر  خانہ کعبہ میں برفباری کی  ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے  اور کئی افراد نے اس ویڈیو کو بغیر تحقیق وائرل کردیا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر سعودی حکام کو وضاحت جاری کرنی پڑی ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھاکہ خانہ کعبہ میں پہلی بار برفباری ہوئی ہے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں تاہم اب سعودی حکام نے مملکت کے مقدس مقامات کی تفصیلات بتانے والی حرمین شریفین کے ٹیوٹر ہینڈل پر خانہ کعبہ میں برفباری کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے خانہ کعبہ کے پاس اس طرح کی کوئی برفباری نہیں ہوئی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button