حیدرآباد _8 اپریل ( اردولیکس) کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے عوام پر زور دیاکہ وہ ماسک کا استعمال کرتے ہوئے خودکا اور اپنے خاندان کا تحفظ کریں۔ انہوں نے ساتھ ہی عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی انتباہ دیا۔ کمشنر پولیس نے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ مختصر ایک منٹ 26 سکنڈ کا ویڈیو جاری کیا۔