جنرل نیوز

کریم نگر میں یوم قومی یکجہتی تلنگانہ کے موقع پر ترنگا ریالی 

کریم نگر۔مجلس اتحاد المسلمین کریم نگر کے صدر ٹاون سید غلام احمد حسین کی قیادت میں آج بعد نماز جمعہ این این گارڈن اشوک نگر سے قومی یکجہتی ریالی کا آغاز ہوا قومی نعروں کے ساتھ پر جوش انداز میں نوجوان نے اپنی اپنی بائیک پر ترنگا لہراتے ہوئے سالار چوک۔گاندھی روڈ کورٹ چورستہ سے گزرتے ہوئے اسلمی مسجد سے بس اسٹانڈ سے ہوتے ہوئے تلنگانہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ہر طبقہ کے لوگ اس ریالی میں شامل تھے

 

مجلس کے کارپوریٹرس وکارکنان نے ریالی میں والنٹیرس کی طرح منظم کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے بغیر ریالی کامیاب رہی بعد ازاں تلنگانہ چوک پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا اس کے قومی یکجہتی پر مختلف مذاہب کے نمائندے اور علماء نے خطاب کیا سید غلام احمد حسین نے کہا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ہدایت پر مجلس اتحاد المسلمین کریم نگر کی جانب سے قومی یکجہتی ریالی اور تقریب منارہے ہیں اور کمشنر ستیانارائنا اور آے سی پی تولا سرینواس اور تمام پولیس ڈپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ اس پروگرام میں بھر پور تعاون فراہم کیا

 

اس موقع پر سابقہ ڈپٹی مئیر عباس سمیع سید برکت علی سید معیز الدین قادری فیروز عقیل عاتینا شرف الدین علی با اظہر دبیر قمر الدین ساجد سریش شاکر النہادی کے علاوہ کارکنان اور مجلس کے ہمنوا نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button