انٹر نیشنل

حج کے دوران یومیہ 60 لاکھ فوڈ پیکٹ فراہم کیے جائیں گے

ریاض ۔ کے این واصف

ج ۲۰۲۳ مین حجاج کرام کو مہیا کرائی جانے والی سہولتوں سے متعلق ابھی سے گاہے بگاہے اعلان جاری کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ کی ایک تازہ اطلاع کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اورعرفات) میں کیٹرنگ کمپنیوں کے سربراہ احمد الشریف نے کہا ہے کہ ’حج کے دوران روزانہ 60 لاکھ سے زیادہ فوڈ پیکٹ فراہم کیے جاسکیں گے‘۔

الوطن اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’اس سال منی، مزدلفہ اور عرفات میں حج پر آنے والوں کو 30 ملین تک کھانے کے پیکٹ فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ مکہ میں90 ملین فوڈ پیکٹ مہیا کیے جائیں گے‘۔

حمد الشریف نے مکہ ریجن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ حج کے مقابلے میں جو کورونا وبا سے متاثر تھا آئندہ حج کے دوران زیادہ بہتر کارکردگی کا یقین ظاہر کیا۔انہوں نے بتایا کہ ’کھانے پینے کی اشیا کے حوالے سے دوعالمی معیار اپنائے جارہے ہیں۔ پہلا اسٹارز کی درجہ بندی کے ذریعے ایزو22000 اور دوسرا ایف ایس ایس سی کا ہے‘۔’دونوں میں سے ہر ایک کے تحت حجاج کو فراہم کیے جانے والے فوڈ پیکٹ حفظان صحت کی پابندی کرتے ہیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button