انٹرٹینمنٹ

کرکٹ ورلڈ کپ _ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کی تاریخ تبدیل

نئی دہلی _ آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔ میچوں کے 9 تواریخ اور اوقات میں تبدیل کر دی گئی ہے ۔ پاکستان  اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ 15اکتوبر  سے 14 اکتوبر کو  منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ میچ احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

 

حیدرآباد میں پاکستان سری لنکا میچ کی تاریخ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ اس میچ کو 12 سے 10 اکتوبر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 13 اکتوبر کے بجائے 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ اور افغانستان کا میچ 14 اکتوبر کے بجائے 15 اکتوبر کو ہو گا۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ 14 اکتوبر کے بجائے 13 اکتوبر کو ڈے نائٹ میچ کے طور پر کھیلا جائے گا۔

 

انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ دن کی بجائے صبح ساڑھے دس بجے کھیلا جائے گا۔ ون ڈے ورلڈ کپ کے میچز کے ٹکٹ رواں ماہ کی 25 تاریخ سے آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button