تلنگانہ

کورٹلہ سافٹ ویئر انجینئر کی مشتبہ موت کا واقعہ _ گھر سے فرار چندنا اور اس کا بوائے فرینڈ آندھراپردیش میں گرفتار !

کورٹلہ _ یکم ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں چار دن قبل سافٹ ویئر انجینئر دیپتی کی مشتبہ موت کی تحقیقات میں پولیس کو آج ایک بڑی کامیابی حاصل ہونے کی اطلاع ہے دیپتی کی موت کے بعد گھر سے فرار ہونے والی اس کی چھوٹی بہن چندنا اور اس کے بوائے فرینڈ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کورٹلہ پولیس نے آندھراپردیش کے اونگول شہر میں چندنا اور اس کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کرلیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ ان دونوں کورٹلہ منتقل کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

 

بتایا گیا ہے کہ چندنا کے ساتھ جو نوجوان تھا اس کا تعلق حیدرآباد سے ہے ان دونوں نے ایک دن حیدرآباد میں گزارے اور پولیس کے پہنچنے تک وہ حیدرآباد سے فرار ہو گئے تھے  دیپتی کی موت کے بعد گھر سے دو لاکھ روپے اور 30 ٹولے سونا بھی غائب ہو گیا ہے

 

دیپتی کی موت کے بعد چندنا کے   روپوش ہوجائے اور گھر نہ آنے پر پولیس اسے شدت سے تلاش کررہی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button