جنرل نیوز

نظام آباد کانگریس قائد عبید بن حمدان کی قیادت میں گستاخ رسول معلون کے خلاف احتجاج، سخت کارروائی کرنے حکومت سے مطالبہ

 

نظام آباد:23/ اگست (اُردو لیکس) بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالت ؐمیں گستاخی کئے جانے پر عبید بن حمدان ریاستی جنرل سکریٹری اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس کی قیادت میں جوبلی ہوٹل چوراہا، نہروپارک اور مالاپلی میں راستہ روکو منظم کیا اور اس گستاخی کیخلاف حکومت تلنگانہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور اس معلون کیخلاف نعرہ بلند کئے۔ عبید بن حمدان نے کہا کہ بی جے پی کے معلونو ں کی جانب سے آئے دن جو حرکتیں کی جارہی ہے اس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بی جے پی کے قائدین پر مختلف دفعات لگاتے ہوئے ان کیخلاف سخت کارروائی کریں ریاست تلنگانہ کی پرُ امن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کرنے میں لگے ہپوئے۔ اس موقع پر اے سی پی وینکٹیشور راؤ کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے معلون راجہ سنگھ کیخلاف سخت کارروائی کرنے اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس راستہ روکو احتجاج میں مجاہد خان،معین یونس، محمد عارف وائس پریسیڈنٹ میناریٹی سیل کانگریس، محمد احمد سابق کارپوریٹر، عبود بن حمدان صدر بلاک کانگریس، مصطفی الکاف، سید قیصر، اطہر علی کے علاوہ دیگر قائدین و کارکنان نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button