مضامین

نعت پاک

محمد اختر کنتوری

مِلک ہے ساری خداٸی آمنہ کے لعل کی

کھاتی ہے دنیا گداٸی آمنہ کے لعل کی

 

دیکھکر شمس و قمر بھی پانی پانی ہوگئے

رب نے کیا صورت بناٸی آمنہ کے لعل کی

 

کفر غارت ہوگیا اسلام میں آٸی بہار

جب ہوٸی جلوہ نماٸی آمنہ کے لعل کی

 

کانپ اٹھتے ہیں فرشتے دیکھ کر رب کا جلال

دینے لگتے ہیں دہاٸی آمنہ کے لعل کی

 

بارش رحمت ہوئی اور ہر طرف چھائی بہار

دہر میں جب ذات آئی آمنہ کے لعل کی

 

روزِ محشر کہتے ہونگے انبیاء سارے یہی

ہے خدا تک بس رساٸی آمنہ کے لعل کی

 

ہے بجا "اختر” کسی نے بھی اسے دیکھا نہیں

ہے خدا سے آشناٸی آمنہ کے لعل کی

 

محمد اختر کنتوری

کنتور،ضلع بارہ بنکی

متعلقہ خبریں

Back to top button