نیشنل

خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی اسکیم _ چیف منسٹر کرناٹک کے ہاتھوں شکتی اسکیم کا افتتاح

بنگلورو 11 جون (اردولیکس) کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے اتوار کو شکتی یوجنا کا آغاز کیا، جس کے تحت ریاست کی خواتین سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی

 

اس اسکیم کا آغاز ودھان سودھا میں کیا گیا جس میں ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار ، وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگاریڈی،  اور دیگر نے شرکت کی، جہاں اس اسکیم کے لو گو کی نقاب کشائی کی گئی یہ اسکیم ان پانچ ضمانتوں میں سے ایک ہے جس کا وعدہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں کیا تھا۔

 

عہدیداروں نے کہا کہ اس سے روزانہ 41.8لاکھ خواتین کو فائدہ ہو گا اور ریاستی خزانے کو سالانہ 4,051.56 کروڑ روپے کا نقصان ہو گا۔ خواتین سیوا سندھو حکومت کے پورٹل پر اندراج کر کے شکتی اسمارٹ کارڈ کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ اس کارڈ کے ذریعہ خواتین کرناٹک آر ٹی سی کی بسوں میں مفت سفر کرسیکیں گی ۔

 

وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگاریڈی نے بتایا کہ اسمارٹ کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے، ٹرانسپورٹ کارپوریشنز جیسے کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن، بی ایم ٹی سی، نارتھ ویسٹرن کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور کلیانہ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی اجازت رہے گی ۔ حکومت ان کارپوریشنوں کو فائدہ اٹھانے والوں کی طرف سے طے شدہ فاصلے کی بنیاد پر معاوضہ ادا کرے گی۔

 

اس اسکیم کا اطلاق ایئر کنڈیشنڈ اور لگژری بسوں پر نہیں ہوتا ہے اور یہ ریاست کے اندر سفر کرنے تک محدود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button