تلنگانہ

چندرشیکھرراو کی انتخابی مہم پر 48 گھنٹوں کی پابندی _ الیکشن کمیشن کا فیصلہ

حیدرآباد _ یکم مئی ( اردولیکس) الیکشن کمیشن نے بی آر ایس صدر اور سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی انتخابی مہم پر 48 گھنٹے کی پابندی عائد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چندرشیکھرراو کی انتخابی مہم پر آج چہارشنبہ کی رات 8 بجے سے 48 گھنٹے کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس قائدین کی شکایت پر  الیکشن کمیشن نے کے سی آر کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کانگریس لیڈر نرنجن ریڈی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی کہ کے سی آر نے سرسلہ میں کانگریس قائدین کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button