جنرل نیوز

فقیہ العصرمولاناخالد سیف اللہ رحمانی صدرآل انڈیا مسلم پر سنل لابورڈ سے خصوصی ملاقات

رشحات قلم

عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء امام وخطیب مسجد اسلامیی نظام آباد. تلنگانہ

9505057866

بڑوں کی سوچ بڑی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔برسہابرس سے یہ محاورہ پڑھااورسناجاتارہا ہے لیکن آج جب فقیہ العصرمولاناخالدسیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ سے آپ کی قیامگاہ المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد پرملاقات ہوی تو یہ محاورہ حقیقت میں بچشم خویش دیکھنے کوملا

واقعہ کچھ اس طرح ہیکہ راقم سطورایک مسئلہ کی تحقیق کے لےء مولانامحترم سے ملنے کامشتاق ہوارابطہ کے بعد وقت مل گیا وقت مقررہ پرمقام موعودپرپہونچ گیا دیکھاکہ عام سالباس پہنے بالکل سادگی کی مجسم تصویربنے آپ کسی کتاب کے مسودہ پر نظرثانی کررہے تھے علیک سلیک کے بعد راقم نے اپنا نام ومقام ذکرکیاتو سب سے پہلے تو آپ نے خوشی اورمسرت کااظہارکیا اورڈھیرساری دعاؤں سے نوازتے ہوے راقم سے کہا کہ آپ کے مضامین موصول ہوتے ہیں پڑھتابھی ہوں دل سے خوشی ہوتی ہے مزید اور اسی طرح کام کرتے ر ہیں نیز آپ نے اپنے پاس بیٹھے دارالافتاء والتحقیق کے ذمہ داران سے اظہارخیال کرتے ہوے اس عاجزکاتعارف کراتے ہوے کہا کہ ان کے مضامین اورکارنامے اخبارات میں شائع ہوتے ہیں قوم وملت کے لےء اسی طرح کام کرتے رہناچاہیے امت کی صلاح وفلاح ہمارامقصد ہوناچاہیے

میں خوشی سے جھوم اٹھا کہ وقت کااتنا بڑافقیہ ملک وملت کا ایک عظیم تر ذمہ دار مجھ جیسے اک ادنی سے طالب علم کے متعلق یہ خیال واظہارمسرت تو فورادل میں خیال آیاکہ واقعة بڑوں کی سونچ بڑی ہوتی ہے میں نے دل ہی دل میں دعاء کی کہ اللہ مجھے اپنے اکابرکے گمان کے مطابق بنادے اخلاص واستقامت کی دولت لازوال سے نوازدے

بعدہ مولانامحترم کےلائق وفائق فرزندارجمند نوجوان وباصلاحیت عالم دین مولاناعمرعابدین سے تفصیلی ملاقات رہی مختلف ملی وملکی مسائل پر بات چیت ہوی موصوف نے بھی پوری خوش دلی سے استقبال کیا

بہرکیف

احساس یہی ہواکہ ایک عالم دین کو اپنی زندگی کامحورومقصد خدمت دین ہی بنانااور ملت اسلامیہ کی اصلاحی فکرکرناہے اوراسی مقصدکے حصول کےلےء سرگرم عمل رہنا چاہیے

غیراہم اورغیرضروری مسائل ومعاملات سے اعراض وپہلوتہی کرتے ہوے پورے اخلاص وللہیت کے ساتھ دینی وملی کاموں کو اولیین ترجیح دینا چاہیے چونکہ یہی وہ اشغال واعمال ہیں جوہمارے لےی ذخیرہ آخرت بن جاتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button