نیشنل

ہریانہ کے نوح ضلع میں ہوئے تشدد کے ملزم عامر پر پولیس کی فائرنگ

گروگرام _ 22 اگست ( اردولیکس ڈیسک) ہریانہ کرائم برانچ نے منگل کو نوح ضلع میں 31 جولائی کو ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا جس میں 6 لوگوں کی موت ہوئی تھی،

پولیس نے بتایا ایک خفیہ اطلاع کے بعد، ضلع کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے منگل کے روز اراولی پہاڑی علاقے میں انکاؤنٹر کے بعد نوح کے دھیڑا گاؤں کے رہنے والے عامر کو گرفتار کیا۔فائرنگ کے دوران ملزم عامر کو ٹانگ میں گولی لگی۔

ملزم کو  علاج کے لیے نہلاد میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گروگرام پولیس کے ترجمان کرشن کمار نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی دیسی ساختہ پستول اور 5 ٹرامپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ نوح تشدد کیس میں اب تک 61 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 280 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے پر 12 افراد کے خلاف 12 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ نوح کے ایس پی نریندر بجارنیا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button