ایجوکیشن

الف انٹرنیشنل اسکول ریاض میں طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تہنیتی تقریب 

ریاض ۔ کے این واصف

الف انٹرنیشنل اسکول ریاض نے اپنے ہونہار طلباء جنہوں نے تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں میں اعلی مقام حاصل کئے ان طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر سال ایک شاندار تقریب کا اہتمام کرتاہے۔ حسب رویت تعلیمی سال 24’ کے ٹاپرز کے لئے بھی ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔

 

جس میں کے جی سےگریڈ 9 کے طلباء کو سراہا گیا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر اشرف علی، صدر آل انڈیا یونائٹیڈ سوسائٹی اور ابراھیم سبحان بانی و صدر اسکائی ٹالک نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت اور ان دو روزہ تقاریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مہمانان نے اپنے ہمت افزاء کلمات سے طلباء کی حوصلہ بڑھائے۔ ان تقاریب مین تمام گریڈز کے 115 ٹاپرز کو توصیف نامے اور مومنٹوز سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر طلباء، اولیاء، اراکین انتظامیہ اور اساتذہ کی موجودگی نے انعامات حاصل کرنے والے طلباء کے حوصلے بڑھائے۔

 

لقمان احمد ایگزیکٹو ڈائریکٹر الف گروپ آف اسکولز، سینئر پرنسپل محمد مصطفی، کاگزار پرنسپل عبدالمجید نے پروگرام کو زینت بخشی۔ دیگر اسٹاف مین فاطمہ خیرالنساء، علی بخاری بھی شریک تقریب رہے۔ این نوشاد نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button