جنرل نیوز

کھمم میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کے لئے پولیس اسٹیشنوں میں علیحدہ ہیلپ کاونٹر کا قیام

کھمم پولیس کمیشنریٹ میں منعقدہ عوامی دربار پروگرام میں ضلع کے مختلف منڈل جات سے عوام نے اپنی اپنی شکایتوں پر مشتمل یاداشتوں کو کمشنر پولیس کھمم وشنو یس واریر سے ملاقات کرتے ہوئے دیا

 

اس موقع پر کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے تمام شکایتوں کو بغور سماعت کرتے ہوئے تمام پولیس عہدیداران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایتوں کو عاجلانہ طور پر حل کیاجائے بعد ازاں کمشنر پولیس کھمم وشنو یس واریر نے کھمم کمیشنریٹ میں خواتین  کے تحفظ اور سہولت کے لئے پولیس اسٹیشنوں میں علیحدہ ہیلپ کاونٹر کا افتتاح انجام دیا

 

وشنو یس واریر نے کہا کہ خواتین میں خود اعتمادی بحال کرنے کے لئے ھر پولیس اسٹیشن میں خواتین پولیس عملے کو رکر خواتین کے شکایتوں کی فوری سماعت کے لئے علاحدہ ہیلپ کونٹرس کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد خواتین کا تحفظ اور خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button