جنرل نیوز

برادر محمدعبدالحفیظ‘ ایس آئی او تلنگانہ کی آئندہ دوسالہ میقات 2023-24کے لیے زونل پریسیڈنٹ منتخب_ برادر محمدفراز کا زونل سکریٹری کی حیثیت سے تقرر

سرپرست حلقہ ایس آئی اوتلنگانہ مولانا حامدمحمدخان کی سرپرستی میں انتخاب

 

اسلامک سنٹر دفتر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ لکڑکوٹ‘حیدرآبادپر 10 /ڈسمبر 2022؁ء کوسرپرست حلقہ ایس آئی او تلنگانہ مولانا حامد محمد خان کی سرپرستی اور جنرل سکریٹری ایس آئی او آف انڈیا برادرسید احمد مذکر کی نگرانی میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ کی میقات2023-24 کیلئے ریاستی صدرکا انتخاب عمل میں آیا جس میں ریاستی مجلس شوریٰ نے برادرمحمد عبدالحفیظ کو کثرت آرا سے ریاستی صدر منتخب کیا،

 

نو منتخبہ صدر حلقہ برادر محمد عبدالحفیظ کا تعلق ضلع عادل آباد سے رہاہے، انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے میکانیکل انجینئرنگ میں بی ای اور ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کی،موصوف نے سابق میں ایس آئی او شہرحیدرآباد کے صدر کی ذمہ داری ادا کی، میقات رواں وہ ایس آئی او کے مرکزی سکریٹری رہے۔نو منتخب صدر حلقہ نے مجلسِ شوریٰ کے مشورے سے برادر محمد فراز احمد کا زونل سکریٹری کے طور پر تقرر کیا،برادر محمد فراز احمد کا تعلق نظام آباد سے ہے، بی اے گریجویشن کے بعدوہ فی الوقت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔اس موقع پر نومنتخبہ صدر حلقہ برادرمحمدعبدالحفیظ نے اپنے عزائم کے سلسلہ میں اظہارِ خیال کیا، سرپرست حلقہ ایس آئی اوتلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے نومنتخبہ صدر و سکریٹری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے راہ خدا میں استقامت کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button