ایجوکیشن

ٹمریز نظام آباد کے تعلیمی اداروں میں ادبی مقابلے (اسپارک فیسٹ 2023) اور دوسرا ضلعی اسپورٹس فیسٹ 25تا 27/ ستمبر  

نظام آباد:11/ ستمبر (پریس نوٹ) سکریٹری ٹمریز بی شفیع اللہ کے بموجب ریاست بھر میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی 204 اسکولس و کالجس میں ضلعی سطح پر ادبی مقابلے (اسپارک فیسٹ Sparkfest-2023 ) بتاریخ 20تا 22/ ستمبر اور دوسرا ضلعی اسپورٹس فیسٹ (کھیلوں کے مقابلے) 25/تا 27/ ستمبر منعقد کئے جائیں گے تاکہ اقامتی طرز تعلیم نظام میں تعلیم کے ساتھ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے اور کھیلوں کی مہارت کو فروغ دینے کا سنہرا موقع فراہم کرسکیں۔

 

طلباء کی شخصیت کی نشوونما اور مجموعی ترقی ممکن ہوسکیں۔ محمد عبدالبصیر آر ایل سی ٹمریز نے آج تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج نظام آباد میں منعقدہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز PETs کے ایک روزہ اجلاس میں مخاطب کیا کہ گروکل میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ مکمل طور پر نشو ونما پانے کا موقع دیا جاتا ہے۔ گیمس و اسپورٹس پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے روزآنہ کے معمول میں طلباء ورزش کے ساتھ مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں آج کے مسابقتی دور میں ضلعی ریاستی اور قومی سطح پر مقابلوں میں بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔ مسلسل مشق و جدوجہد کے ذریعہ اسپورٹس کے شعبہ میں بھی اپنا سنہرہ مستقبل بناسکتے ہیں۔

 

انہوں نے PET سے کہا کہ اقامتی اسکولس میں طلباء کے اندر تعلیم سے دلچسپی اور ڈسپلن کے پابند بنانے میں پی ٹی ٹیچر کا اہم رول ہوتا ہے۔مذکورہ ضلعی اسپورٹس میں مقصد ہے کہ آئندہ ہونے والے انٹو سوسائٹی لیک (ISL) میں ٹمریز کے طلباء بہتر ین مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن شپ حاصل کریں۔ انہوں نے ضلعی اسپورٹس میٹ کی تفصیلات سے واقف کروایا کہ متحدہ ضلع نظام آباد کے 13 اسکولس بوائز 14 سال اور 17 سال زمرہ کیلئے تلنگانہ اقلیتی اسکول ناگارام نظام آباد اور 10 اسکول گرلز،14 سال اور 17 زمرہ کیلئے تلنگانہ اقلیتی اسکول گرلز 3 نظام آباد دھرم پوری ہلز نظام آباد میں منعقد کئے جائیں گے۔

 

اس موقع پر شیخ احمد ضیاء اور محمد عبدالحمید ویجلنس آفیسر ٹمریز نظام آباد نے ”کھیلوں کی اہمیت اور پی ٹی ٹیچر ذمہ داری“ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر میزبان پرنسپل کرن گوڑ بوائز ناگارام نظام آباد اور پرنسپل فیبی کرسٹینا و پی ٹی ٹیچرس موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button