جنرل نیوز

اللہ کے گھر کا دیداربڑی سعادت کی بات ہے _ مفتی شیخ محمود قاسمی مفتی ماجد قاسمی وسیم احمد خان کاخطاب 

نظام آباد 11/ اگست (اردو لیکس)اذان ٹورس اینڈ ٹراویلس کے قافلہ کی عمرہ روانگی کے موقع پر ٹراویلس کی جانب سے تربیتی اجلاس منعقد کیا جاتا ہے جس میں علماء کرام مناسک عمرہ پر تفصیل سے روشںنی ڈالتے ہوئے ادائیگی ارکان کا طریقہ بتاتے ہیں واضح رہیکہ ہرماہ دوتاتین گروپ روانہ کرنے کا اعزازاس ٹراویلس کو حاصل ہے

 

ذمہ دار عبدالماجد وحافظ واجد کے علاوہ مولاناعبدالقیوم شاکرالقاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء ضلع نظام آبادنے بطورمہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے عازمین عمرہ کو مبارکباددی اورقبولیت کی دعاء کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی محمود قاسمی امام وخطیب مسجداندرون قلعہ نے سمجھایاکہ اللہ پاک کی جہاں اوربہت ساری نعمتیں بندوں کوملی ہوئی ہیں ان میں ایک عظیم نعمت اپنے گھر طواف دیداربھی اس لیے تمام ارکان کو اطمینان سے اداکرکے نمازشکرانہ کابھی اہتمام کریں

 

مفتی ماجد قاسمی نے عازمین وعازمات کی جانب سے آنے والے سوالات کے تشفی بخش جوابات دییے لگیج ودیگر اہم معلومات پر خازن حج سوسائٹی وسیم احمد خان نے روشنی ڈالی مالک اذان ٹورس اینڈٹراویلس عبدالماجد نے روانگی کا شیڈول بتاتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی اس اجلاس میں حافظ سید عیسی مینارعبدالمجیب ودیگرنے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button